سنگدل باپ نے اپنے ہی بیٹے کو اغواء کر لیا پولیس کی بروقت کاروائی بچہ بازیاب

لاہورکے علاقے بادامی باغ میں گھریلو ناچاقی کے بعد اپنے ہی بیٹے کو اغواہ کر کے سوات لے گیا بچے کی ماں تھانہ بادامی باغ پہنچ گئی

رپورٹ ( رجب علی)

لاہور : تھانہ بادامی باغ میں پیش آیا انوکھا واقعہ
جہاں باپ نے گھریلو ناچاقی پر اپنے ہی بیٹے کو اغوا کر لیا
لاہور میں بادامی باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سگے باپ کے ہاتھوں اغواہ ہونے والے بچہ بازیاب کروا لیا ملزمِ عمران گریلو ناچاکی پر بیٹے کو زبردستی اغواہ کر کے لے گیا تھا ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ عدنان گجر نے بچے کی تلاش شروع کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچے کو سوات سے بازیاب کرویا گیا
لخت جگر کے باحفاظت ملنے پر ماں نے سینئر افسران اور بادامی باغ پولیس کا شکریہ دا کیا

لاہور کے علاقے بادامی باغ کی رہائشی خاتون نے تھانے میں رپورٹ کروائی تھی
گھریلو ناچاقی کے بعد باپ عمران نے بیٹے کو مبینہ طور پر گھر سے اغوا کر لیا اور اپنے ساتھ سوات لے گیا جہاں بچے کو چھپا دیا جبکہ بچے کی ماں بچے کو در بدر ڈھونڈتی رہے جس کے بعد خاتون نے تھانہ بادامی باغ میں رپورٹ درج کروائی
بادامی باغ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استمعال کرتے ہوئے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو دن سے بھی کم وقت میں بچے کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا
باپ اپنے ہی بیٹے کو زبردستی سوات لے گیا جہاں بچے کو چھپا دیا
خاتون کا کہنا تھا کہ میرا شوہر عمران گھریلو ناچاقی کے بعد بغیر مجھے بتائے بیٹے کو اغواہ کر کے لے گیا جس کے بعد میں نے سی سی پی او آفس میں درخواست جمع کروائی جنہوں نے مجھے تھانہ بادامی باغ ریفر کیا پولیس انتظامیہ نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے دو دن سے بھی کم وقت میں میرا بچہ بازیاب کروا لیا خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے رات 8 بجے کا وقت دیا تھا جبکہ دن ایک بجے بچہ میرے حوالے کر دیا گیا میں پولیس سے ساتھ ساتھ سوات کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے جرگہ منعقد کیا اور میرے بچے کو بازیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا

لاہور خبریں, بادامی باغ پولیس, بچے کا اغوا, باپ نے بیٹے کو اغوا کیا, سوات سے بازیابی, جدید ٹیکنالوجی, ماں کی فریاد, ایس ایچ او عدنان گجر, سی سی پی او لاہور, پاکستانی جرگہ سسٹم, سوشل ایشوز پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *