سب انسپکٹر حافظ شفقت امین کی والدہ کے انتقال پر معروف شخصیات کی کھوکھر بالا آمد، اظہارِ تعزیت و فاتحہ خوانی

سب انسپکٹر حافظ شفقت امین کی والدہ کے انتقال پر معروف شخصیات کی کھوکھر بالا آمد، اظہارِ تعزیت و فاتحہ خوانی

چکوال (راجہ تنویر حیدر)

سب انسپکٹر حافظ شفقت امین کی والدہ محترمہ اور نمبردار منظور قادر کھوکھر بالا کی پھوپھی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔سب انسپکٹر حافظ شفقت امین کی رہائش گاہ کھوکھر بالا میں معروف سیاسی، سماجی، اور مذہبی شخصیات کی آمد کا تانتا بندھا رہا۔

ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) احمد محی الدین، ایس ڈی پی او راولپنڈی سٹی سید اظہر حسین شاہ، انچارج پولیس چوکی بشارت سب انسپکٹر ملک شاہد بلال، ترجمان تحریک خدام اہل سنت علامہ فاروق حیدری، سینئر صحافی عمران قیصر عباس، ناصر آرائیں، ملک سمیع وڑالہ، راجہ وحید چک خوشی، سابق کونسلر خالد بٹ، ممبر مصالحتی کمیٹی چکوال سیٹھ نعمان اکبر صراف، راجہ وحید زمان اور راجہ خلیل الرحمٰن تھوہا راجگان سمیت کئی معزز افراد نے حافظ شفقت امین اور منظور قادر نمبر دار سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *