تجاوزات مافیا کے خلاف پیٹرولنگ پولیس ملہال مغلاں کا ایکشن

تجاوزات مافیا کے خلاف پیٹرولنگ پولیس ملہال مغلاں کا ایکشن

ملہال مغلاں
(عرفان سید چکوال انفارمیشن)
انچارج پٹرولنگ پولیس راجہ حماد احمد سب انسپکٹر ہمراہی راجہ حیدر کی جانب سے ملہال مغلاں روڈ پر ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انچارج پٹرولنگ پوسٹ ملہال مغلاں، راجہ حماد احمد ، سب انسپکٹر راجہ حیدر اور ان کی ٹیم نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے سڑک پر قبضہ کرنے والے دکانداروں، ٹھیہ بانوں، اور ریڑھی بانوں کو فوری طور پر نوٹس جاری کیا اور ایک دن کے اندر اندر سڑک کو کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

کارروائی کے دوران راجہ حماد احمد نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے کسی کو بھی سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملہال مغلاں روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

انچارج پٹرولنگ پوسٹ اور ان کی ٹیم کے اس اقدام کو عوام نے بھرپور سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر ناجائز تجاوزات سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ عوام کو روزمرہ سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کارروائی عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو۔

اس موقع پر سب انسپکٹر راجہ حیدر نے کہا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر اندر سڑک سے تجاوزات ختم نہ کی گئیں تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور مل کر سڑکوں کو کھلا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

tajawazat #Chakwal #petrolingpolice
action
chakwalinformation
ملہال
مغلاں
تجاوزات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *