سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال ملک نعمان افضل اعوان ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال ملک نعمان افضل اعوان ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات

نمائیندہ اردو ٹرن (راجہ تنویر حیدر)

سول سروس میں قابل اور فرض شناس افسر کی حیثیت سے پہچانے جانے والے ملک نعمان افضل اعوان کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ضلع چکوال ، ملتان اور فیصل آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں ان کی شاندار کارکردگی کو شہریوں اور ضلعی انتظامیہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ ملک نعمان افضل اعوان کی بطور ڈپٹی کمشنر لاہور تعیناتی پر مختلف صحافتی و سماجی شخصیات نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ نائب صدر پنجاب تحفظ پاکستان میڈیا کونسل و اینکر پرسن راجہ تنویر حیدر، ڈپٹی چیف رپورٹر سپیشل ٹی وی چینل و نمائندہ لاہور رنگ نیوز پیپر ملک محمد اکمل کھوکھر، سی ای او اردو ٹرن ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک و اینکر پرسن رجب علی، چیئرپرسن اردو ٹرن ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک محمد علی صراف اور ممبر اردو ٹرن ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک فیصل اقبال نے ملک نعمان افضل اعوان کو ٹیلیفونک رابطہ کے ذریعے مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
ڈی سی لاہور ملک نعمان اعوان ایک محنتی، دیانت دار اور عوام دوست آفیسر ہیں جنہوں نے ہر عہدے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ لاہور جیسے بڑے اور حساس شہر میں وہ عوامی فلاح، نظم و نسق اور گڈ گورننس کے لیے اہم کردار ادا کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *