عید کی تعطیلات کا اعلان

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں
Urduturn.com
پاکستان
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 جون سے 9 جون تک عام تعطیلات دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری ہوا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون 2025 تک ہوں گی، تاکہ عوام کو عید کی تیاری، قربانی، اور عزیز و اقارب سے ملاقات کے لیے مناسب وقت میسر آ سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا، جس کے مطابق یکم ذوالحجہ 29 مئی کو تھی۔ اس اعتبار سے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ ہفتے کے روز 7 جون 2025 کو منائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *