چکوال: این اے 59 سے سردار غلام عباس قاتح قرار

این اے 59 چکوال: سردار غلام عباس کی کامیابی برقرار، ملک رومان احمد کی درخواست مسترد راولپنڈی بینچ کے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو فاتح قرار دیتے ہوئے انتخابی عذر داری کو مسترد کر دیا۔
این اے 59 چکوال: سردار غلام عباس کی فتح
این اے 59 چکوال: سردار غلام عباس کی کامیابی برقرار، ملک رومان کی درخواست مسترد
راولپنڈی:
راولپنڈی بینچ کے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 چکوال سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار غلام عباس کو کامیاب امیدوار قرار دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ مخالف امیدوار ملک رومان احمد کی انتخابی عذر داری مسترد ہونے کے بعد سامنے آیا۔ رومان احمد نے انتخابی نتائج پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ٹریبونل سے استدعا کی تھی کہ حلقے میں دھاندلی، بے ضابطگیاں اور فارم 45 میں رد و بدل کے الزامات کی بنیاد پر دوبارہ گنتی یا ری پولنگ کرائی جائے۔
تاہم ٹریبونل نے دونوں جانب سے پیش کیے گئے شواہد اور دلائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ انتخابات قانون کے مطابق ہوئے اور سردار غلام عباس کی فتح کو چیلنج کرنے کی بنیاد قابل قبول نہیں۔
فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سردار غلام عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے عوام کے مینڈیٹ کی جیت اور سچائی کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے چکوال کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ حلقے کے مسائل کے حل کے لیے پوری دلجمعی سے کام کریں گے۔
دوسری جانب ملک رومان احمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، تاہم آئندہ لائحہ عمل کے لیے قانونی مشاورت جاری ہے اور مزید اپیل کا امکان موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *