شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی ذیادتی ، شوہر کے سامنے ویڈیو بننا کے لیک کردی ، ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج

خاتون سے اجتماعی زیادتی – حافظ آباد
جوائن وٹس ایپ چینل
رپورٹ: نیوز ڈیسک | urduturn.com
تاریخ: 4 جون 2025
حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، شوہر کو باندھ کر ویڈیو بنائی گئی
حافظ آباد کے نواحی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین افراد نے مبینہ طور پر ایک شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شوہر کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ اس شرمناک واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئی۔

متاثرہ شوہر نے پہلے بدنامی کے خوف سے خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس نے انصاف کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈیڑھ ماہ پرانا ہے اور اب مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

2 thoughts on “شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی ذیادتی ، شوہر کے سامنے ویڈیو بننا کے لیک کردی ، ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *