ٹک ٹاک سٹار ثنا یوسف کیس : گتھی سلجھ گئی، گرفتار ملزم عدالت پیش
اسلام آباد میں پیش آنے والے معروف سوشل میڈیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چونکہ جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد موجود نہیں، اس لیے امکان ہے کہ کیس کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں سنا جائے گا۔ یہ کارروائی کیس کی حساسیت کے پیش نظر فوری طور پر مکمل کی جا رہی ہے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے مطابق، ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پولیس ٹیم نے تکنیکی ذرائع سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ 17 سالہ ثنا یوسف کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا تھا، جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھیں۔ اس واقعے نے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ عوامی سطح پر بھی شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے، اور انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
مگر سوچنے والی بات یہ ھے کہ یہ مجرم کیسے ان کے گھر گیا اور کیسے اس کو ثناء کا کمرہ پتہ تھا اور کیسے ثناء کا موبائل اس مے پاس سے برآمد ھووا ھے