چکوال میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و جوش سے منائی جا رہی ہے

عیدالاضحیٰ کی خوشیاں – چکوال
جوائن کریں ہمارا واٹس ایپ چینل
چکوال میں بھی عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہیں
urduturn.com | ویب ڈیسک | عید الاضحیٰ مبارک | 7 جون 2025
ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ شہر کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جن میں ہزاروں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔

جامع مسجد اللہ والی مدنی بازار چکوال میں حافظ مولانا مقصود مدنی نے امامت کراتے ہوئے اپنے خطاب میں عیدالاضحیٰ کی اصل روح اور قربانی کے فلسفے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اخوت، ایثار، اور محبت کا سبق دیتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی ہمیں اللہ کی رضا کے لیے ہر چیز قربان کرنے کی تعلیم دیتی ہے۔

مولانا مدنی نے مزید کہا کہ ہمیں عید کے اس موقع پر اپنے ناراض رشتہ داروں کو منانا چاہیے اور دلوں میں موجود کدورتوں کو ختم کر کے محبت و بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کو اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے ہمیشہ صلح، درگزر اور محبت کا پیغام دیا۔

مولانا مدنی نے کہا کہ قربانی کا گوشت صرف اپنے گھروں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ہمسایوں، مستحقین اور غرباء تک بھی پہنچایا جائے تاکہ عید کی خوشیوں میں سب برابر کے شریک ہو سکیں۔

نماز کے اختتام پر انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، فلسطین و کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے دعا کی کہ یا اللہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارہ عطا فرما اور ہمیں اپنے نبی کریم ﷺ کی سچی محبت عطا فرما۔ آمین۔

One thought on “چکوال میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و جوش سے منائی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *