اگر اسرائیل نے ہمارے معاشی اور توانائی کے انفراسٹکچر پہ حملہ کیا تو جواب فوری دیا جائے گا
urduturn.com | ویب ڈیسک | 14 جون 2025
ایران نے بین الاقوامی برادری کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس کے اقتصادی اور توانائی کے نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو اس کے نتائج فوری اور شدید ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ جناب عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر ممکنہ حملوں پر صبر و تحمل کی امید رکھنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں ایران چپ نہیں بیٹھے گا، خاص طور پر اگر اس کی اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے بھی اسرائیل کے اقدامات کو کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملوں میں امریکہ کا کردار بھی واضح ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن نے تل ابیب کو حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں جنہیں ایران کے خلاف استعمال کیا گیا۔ انہوں نے امریکہ کو ان تمام اقدامات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ نتائج کی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے پاس ایسی معلومات موجود تھیں جن کے مطابق ایران چند ہی دنوں میں جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار مواد تیار کر سکتا تھا۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ انہوں نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی، لیکن تحفظ کی غرض سے کارروائی کرنا ضروری ہو گیا۔
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، اور ماہرین اس صورت حال کو مزید بگاڑ کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔
2 thoughts on “اگر اسرائیل نے ہمارے معاشی اور توانائی کے انفراسٹکچر پہ حملہ کیا تو جواب فوری دیا جائے گا”