بھارت اور اسرائیل کے لیے خطرہ بڑھ گیا
SIPRI کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے ایٹمی طاقتور ممالک اپنے ہتھیاروں کو جدید بنا رہے ہیں۔ امریکہ، روس، چین، بھارت، پاکستان اور اسرائیل نے 2024 میں ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری کی۔
پاکستان اور بھارت دونوں نے 2024 میں ایٹمی میزائل ڈیلیوری سسٹمز پر کام جاری رکھا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً 170 اور بھارت کے پاس 180 وارہیڈز موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین کا ایٹمی ذخیرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو اب 600 وارہیڈز تک پہنچ چکا ہے، جبکہ اسرائیل اور شمالی کوریا بھی اپنے پروگرام میں تیزی لا رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام تبدیلیاں ایک نئی ایٹمی دوڑ کا آغاز ہو سکتی ہیں، جو سائبر اسپیس اور مصنوعی ذہانت کی سطح پر بھی خطرناک نتائج لا سکتی ہیں۔
ایران کے مطابق اگر اسرائیل نے ایرانی توانائی یا معیشت کو نشانہ بنایا تو جواب فوری اور مؤثر ہوگا۔
ایران اسرائیل جنگ بندی کا معاہدہ جلد ہوگا — ڈونلڈ ٹرمپ
One thought on “پاکستان کے نئے جدید نیوکلئیر ہتھیاربھارت اور اسرائیل کے لیے خطرہ بڑھ گیا”