چکوال کے لیے خوش آئند خبر
شہر کے لیے الیکٹرک بسوں کی منظوری
🖊️ تحریر: ویب ڈیسک
🌐 ویب سائٹ: www.urduturn.com | 🗓️ 21 جون 2025
پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پائیدار ترقی اور جدید ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی طرف اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ شہریوں کو بہتر اور ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے الیکٹرک بسز متعارف کرائی جا رہی ہیں — اور اب چکوال بھی اس منصوبے کا حصہ بننے جا رہا ہے۔
حال ہی میں رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم، چوہدری حیدر سلطان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چکوال شہر کے لیے الیکٹرک بسز کی فراہمی کی باضابطہ درخواست پیش کی گئی، جسے ٹرانسپورٹ سیکریٹری نے مثبت انداز میں سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق، چکوال کو ابتدائی مرحلے میں 10 سے 11 الیکٹرک بسز دی جائیں گی، تاکہ شہریوں کو بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں۔ اس فیصلے کا مقصد نہ صرف چکوال جیسے ابھرتے ہوئے ضلع کی ترقی کو فروغ دینا ہے بلکہ ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہوئے صاف ستھرا رکھا جائے۔
الیکٹرک بسز کے ذریعے چکوال کے شہریوں کو ایک ایسی سہولت ملے گی جس کا مقصد صرف آسان اور سستا سفر نہیں، بلکہ ماحولیاتی تحفظ بھی ہے۔ یہ بسز خاموش، مؤثر اور کاربن فری سفری متبادل فراہم کریں گی جو آنے والے وقتوں میں ایک بہتر طرزِ زندگی کی بنیاد رکھیں گی۔
یہ اقدام حکومت پنجاب کی مستقبل بین پالیسیوں کا ثبوت ہے جو صوبے کے تمام علاقوں کو جدید اور سہل سفری نظام سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ چکوال میں یہ نیا منصوبہ یقیناً شہریوں کے لیے خوشی کا باعث ہوگا اور ترقی کی جانب ایک اور بڑا قدم ثابت ہوگا۔