خم ہے جو پوری قوم کے دل پر لگا ہے اور جس کا درد الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ، ترلائی میں ہونے والے المناک بم دھماکے کی بھرپور مذمت
تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے دوران اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیت عنصر یاسمین، سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ چکوال، گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ صرف ایک عبادت گاہ پر حملہ نہیں بلکہ پوری انسانیت، امن اور مذہبی اقدار کو لہو لہان کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبادت میں مصروف بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے۔ اس اندوہناک واقعے میں لاتعداد معصوم جانوں کا چراغ گل ہونا اور 80 سے زائد افراد کا شدید زخمی ہونا ایسا
ز
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کا خون ہم سے سوال کر رہا ہے کہ کب تک بے گناہ لاشیں اٹھتی رہیں گی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جبکہ زخمیوں کی زندگیوں کے لیے دعا گو ہیں۔
انہوں نے پولیس، ریسکیو اور طبی عملے کی فوری اور دلیرانہ کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کوششوں نے قیمتی جانیں بچائیں، تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔