پیرا فورس چکوال نے محلہ لائن پارک چکوال میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔
تفصیلات کے مطابق، اس کارروائی کی نگرانی ایس ڈی ای او پیرا فورس چکوال نے کی جبکہ پیرا فورس چکوال کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تھڑے، ریڑھیاں اور دکانوں کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں ختم کر دیں۔
پیرا فورس چکوال کے مطابق شہریوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔
ایس ڈی ای او پیرا فورس چکوال نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری زمین پر کسی بھی قسم کا غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور دکاندار مقررہ حدود میں رہ کر کاروبار کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پیرا فورس چکوال نے واضح کیا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بلاامتیاز آپریشنز جاری رہیں گے، بازاروں میں رش کے پیش نظر تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

