پاکستان قطر نہیں۔آئیندہ ایسی کسی بھی کارؤائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ اسرائیل کو وارننگ جاری

تہران میں فضائی حملے، پاکستانی سفارتخانہ محفوظ، پاکستان کا موقف واضح
تہران میں شدید فضائی حملے، پاکستانی سفارتخانہ محفوظ، پاکستان کا موقف واضح
آج کی اہم خبر — 27 مارچ 2026

اسلام آباد: جمعرات کی شام ایران کے دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن کے دوران وہ علاقے بھی نشانے پر آئے جہاں پاکستانی سفارتخانہ اور سفیر مدثر ٹیپو کی رہائش گاہ واقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتخانہ اور سفیر کی رہائش مختلف مقامات پر ہیں۔ سفارتخانہ ایک عسکری تنصیب کے قریب جبکہ رہائش گاہ ایسے علاقے میں ہے جہاں اعلیٰ فوجی شخصیات قیام پذیر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حملے رات تقریباً 8 بجے کیے گئے، جن میں شہر کے مختلف حصوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم خوش قسمتی سے پاکستانی تنصیبات محفوظ رہیں۔

ایک سینئر پاکستانی سفارتکار کے مطابق دھماکوں کی شدت زیادہ تھی مگر عمارتوں کو کوئی نمایاں نقصان نہیں پہنچا، حتیٰ کہ کھڑکیوں کے شیشے بھی محفوظ رہے۔ تاہم سفارتی عملہ شدید خوف و ہراس کا شکار رہا۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 20 پاکستانی سفارتی اہلکار، سفیر مدثر ٹیپو کی سربراہی میں، موجودہ حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال میں بھی پاکستان کا سفارتی عملہ اپنے فرائض جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان نے اپنا موقف بھی واضح کر دیا ہے: حکومت پاکستان نے اسرائیل کو واضح وارننگ دی ہے کہ وہ قطر نہیں، اور آئندہ ایسی کسی بھی کارروائی کی صورت میں پاکستان فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *