مریم سستا بازار: ٹھیوں کی غیر قانونی فروخت و کرایہ داری کے خلاف بڑا ایکشن، 8 ٹھیے منسوخ کرکے دوبارہ تقسیم
چکوال: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے احکامات پر مریم سستا بازار میں پہلے سے الاٹ کیے گئے 40 ٹھیوں کی جامع جانچ پڑتال کی گئی۔
منسوخ کیے گئے ٹھیوں کو شفاف طریقہ کار کے تحت دوبارہ مستحق ٹھیہ بانوں میں تقسیم کرنے کے لیے بلدیہ چکوال میں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔
اس عمل کی نگرانی سی او ایم سی فیاض ہاشمی اور سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد کی ہدایات پر کی گئی، جس کے نتیجے میں 8 ٹھیے چھپڑ بازار اور ہسپتال روڈ کے مستحق ٹھیہ بانوں کو الاٹ کر دیے گئے۔
اس اقدام پر ٹھیہ بانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے شفافیت اور انصاف کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا۔
اس موقع پر سی او ایم سی فیاض ہاشمی نے کہا کہ مرحلہ وار باقی رہ جانے والے ٹھیہ بانوں کو بھی باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے نئے ٹھیے الاٹ کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی حقدار کو اس کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔
l

