ایران کو شمالی کوریا سے جدید میزائلوں کی کھیپ موصول ہونے کا دعویٰ
معروف صحافی مبشر لقمان کے پروگرام میں ایک ایرانی تجزیہ نگار محمد حسین باقری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو شمالی کوریا سے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی بڑی کھیپ موصول ہو چکی ہے۔
تجزیہ نگار کے مطابق ایران کے پاس اب تقریبا 500 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچرز دستیاب ہیں، جنہیں مختلف شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ میزائل روڈ موبائل لانچرز (TEL) پر نصب ہیں، جس سے ان کی نقل و حرکت اور ٹریکنگ مشکل ہو جاتی ہے۔
میزائلوں کی ترسیل انتہائی خفیہ انداز میں زمینی کوریڈورز کے ذریعے کی گئی، تاکہ عالمی نگرانی سے بچا جا سکے۔ ماضی میں ایران کے پاس مائع ایندھن والے میزائل تھے، جو تیار کرنے میں کئی گھنٹے لیتے تھے، تاہم نئے میزائل سسٹم کے ساتھ آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سکیورٹی صورتحال اور عالمی دفاعی معاملات پر توجہ بڑھ رہی ہے، تاہم کسی بین الاقوامی یا سرکاری ادارے کی تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی۔


Leave a Reply