چینی باشندوں نے بھی بھارتی رافیل طیاروں کا مذاق اڑانا شروع کر دیا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

9 مئی 2025
رپورٹ اردو ٹرن

بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی فضائیہ نے بہترین انداز میں حملہ کر کے بھارت کے پانچ فائیٹر جیٹس گرا دئے تھے جن میں سے تین فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے تھے جن کی اب پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے عالم اقوام میں جہاں بھارتی فضائیہ کا مذاق اڑایا جا رہا ہے وہیں چینی باشندوں نے بھی بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا

چینی سوشل میڈیا انفلونسرز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر مزاحیہ اور طنزیہ گاما ریلیز کر دیا جس میں چینی “بھارتی” روائیتی لباس میں نظر آ رہے ہیں اور پگڑی پر طیاروں کے ماڈلز لگا رکھے ہیں جو بھارت کے طیاروں کا مذاق اڑانے کا ایک منظر پیش کر رہے ہیں

چینی باشندے بھارتی گلوکار دلیر مہندی کے مشہور گانے پر اپنا خاص رقص پیش کر کے بھارتی طیاروں کو طنزیہ شردھانجلی دیتے نظر آئے
یاد رہے بھارتی طیارہ رافیل دنیا کی بہترین طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے جس دنیا کے کئی ممالک اور جنگوں میں اپنا لوہا منوا رہا ہے تاہم یہ پہلی بار تھا کہ کسی طیارے نے رافیل کو ٹارگٹ کیا

ایک عربی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی رافیل ہو یا دنیا کا کوئی بھی بہترین طیارہ ! پاکستان پائیلٹس کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں

بھارت کی نالایقی کا خمیازہ براہ راست فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ کو بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے جہاں دنیا کا بہترین طیارہ شمار کیا جانے والا رافیل اور ڈسالٹ ایوی ایشن دنیابھر میں چالیس فیصد سے زائد شئیرز گرا چکی ہے جس کے بعد فرانس کی عوام نے بھی اپنی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے کہ آخر کیوں دنیا کے بہترین طیارے ایک نالائق قوم کے حوالے کر کے رافیل کی ساخت کو ٹھیس پہنچائی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *