ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کا دبنگ ایکشن، ہسپتال روڈ کے 8 ٹھیوں کی غیر قانونی فروخت پر الاٹمنٹ منسوخ
نمائیندہ: راجہ تنویر حیدر
چیف ایگزیکٹیو: رجب علی
چکوال:
ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے ہسپتال روڈ کے ٹھیوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، کرایہ پر دینے اور فروخت کرنے کے خلاف دبنگ کارروائی کرتے ہوئے اہم فیصلہ سنا دیا۔ مکمل تحقیقات کے بعد 8 ٹھیوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
سی او ایم سی چکوال فیاض ہاشمی نے اس حوالے سے واضح کیا کہ ایسے تمام افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے جو ٹھیے خود استعمال کرنے کے بجائے گھروں میں بیٹھ کر کرایہ وصول کر رہے تھے یا انہیں فروخت کر چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حقدار کا حق نہیں مارنے دیا جائے گا اور صرف اصل مستحق افراد کو ہی ٹھیے دیے جائیں گے۔
سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ چھپڑ بازار اور ہسپتال روڈ کے ٹھیہ بان ہمارے بھائی ہیں اور بلدیہ کی اولین ترجیح ہے کہ انہیں باعزت روزگار فراہم کیا جائے۔ اور کسی بھی پختون کو ٹھیہ کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی۔
سی او ایم سی فیاض ہاشمی کے مطابق کل دوبارہ قرعہ اندازی کے ذریعے منسوخ کیے گئے 8 ٹھیے مستحق ٹھیہ بانوں کو الاٹ کیے جائیں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سی او ایم سی فیاض ہاشمی نے مزید واضح کیا ہے کہ آئندہ بھی سخت نگرانی جاری رکھی جائے گی اور صرف وہی افراد ٹھیہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جو خود اس پر کام کریں گے۔ غیر قانونی خرید و فروخت یا کرایہ داری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔