ایم ٹیگ کے بغیر موٹروے پر سفر مہنگا: 50 فیصد اضافی ٹول نافذ
اسلام آباد (ویب رپورٹ) — نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے پر سفر کرنے والی غیر رجسٹرڈ یا کم بیلنس والی گاڑیوں کے لیے نئی فیس پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
15 جون 2025 سے، وہ تمام گاڑیاں جن کے پاس ایم ٹیگ نہیں ہوگا، یا جن کا بیلنس مکمل نہیں ہوگا، انہیں عام ٹول ریٹ سے 50 فیصد زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
اس سے قبل ایسی گاڑیوں سے صرف 25 فیصد اضافی فیس لی جاتی تھی، مگر اب نظام کو مزید سخت بناتے ہوئے دُہری رقم لاگو کی گئی ہے تاکہ خودکار نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
این ایچ اے کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد ٹریفک کی روانی میں بہتری، ای ٹیگنگ نظام کا مؤثر نفاذ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی شناخت کو آسان بنانا ہے۔
مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بروقت ایم ٹیگ حاصل کریں اور اپنے بیلنس کی جانچ پڑتال کرتے رہیں تاکہ جرمانے سے بچا جا سکے۔