اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد: سندھ اسمبلی کی متفقہ منظوری

(اردو ٹرن) سندھ اسمبلی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ کے نام کے حوالے سے قراد داد پیش کی گئی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی دار الحکومت میں موجود ائرپورٹ جس کا موجودہ نام اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے کو تبدیل کر کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق یہ قرارداد رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے فاروق اعوان نے پیش کی ،قرارداد کا متن یہ تھا کہ دارلحکومت اسلام آباد میں موجود ایئر پورٹ جس کا نام اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ہے کا نام تبدیل کر کے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ رکھ دیا جائے،قرارداد یں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کا پرانا نام بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ بحال کیا جائے۔ تمام ارکان سندھ اسمبلی نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا نام تبدیل کرکے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *