زلزلے کے بعد کراچی کی جیل سے فرار قیدیوں میں سے اب تک کتنے قیدی دوبارہ گرفتار ہوگئے

پاکستانی حکام کے مطابق منگل کو بتایا کہ ملک کے جنوبی شہر کراچی میں سو سے زائد قیدی جیل سے فرار ہو گئے اور انہیں دوبارہ پکڑنے کی کوشش میں رات بھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے دوران کم از کم ایک قیدی ہلاک ہو گیا۔

اطلاع کے مطابق قیدیوں کو زلزلے کے ہلکے جھٹکوں کے بعد عارضی طور پر ان کے سیلوں سے باہر لے جایا گیا تھا۔ایک سینئر پولیس اہلکار کاشف عباسی نے بتایا کہ عام جرائم میں ملوث 216 قیدی کراچی کی جیل سے صبح ہونے سے پہلے فرار ہو گئے۔

ان میں سے 78 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مفرور قیدیوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے مجرم قرار دیا گیا یا بطور شدت پسند اسے مقدمے کا سامنا ہو۔عباسی نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک قیدی ہلاک اور تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تاہم صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا۔

پولیس باقی مفرور قیدیوں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔صوبہ سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن نے کہا کہ جیل توڑنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدیوں کو زلزلے کے دوران حفاظت کے لیے ان کے سیلوں سے نکالا گیا۔

قیدی ابھی سیلوں سے باہر ہی تھے کہ اچانک ایک گروپ نے گارڈز پر حملہ کر دیا، ان کے ہتھیار چھین لیے، فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔اگرچہ قیدی مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت لے جانے کے دوران فرار ہوتے رہے ہیں لیکن پاکستان میں جیل توڑنے کے واقعات عام نہیں ہیں۔

حکام نے 2013 کے بعد سے سکیورٹی میں اضافہ کیا ہے جب پاکستانی طالبان نے شمال مغربی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک جیل پر حملہ کے کے 200 سے زائد قیدیوں کو رہا کروا لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *