خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ – 3 بچے جاں بحق، 38 زخمی

صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں اسکول جانے والی بس پر خوفناک خودکش حملے میں 3 بچوں سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع 38 سے زائد شدید زخمی 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ خضدار کے زیرو پوائینٹ پر پیش آیا اسکول بس بچوں کو لے کر جا رہی تھی جبکہ ایک حملہ آور نے دھماکہ کر دیا جو خودکش حملہ بتایا جا رہا ہے

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ حملے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گیے جبکہ 38 سے زائد زخمی ہیں 

زخمیوں کو فوری طور پر طبعی امداد دی جا رہی ہے اور اہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے 

دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ قیامت کا منظر پیش کر رہا تھا معصوم بچے سڑک پہ جا گرے کچھ شدید ترین زخمی ہیں 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی معلومات ہیں کہ دھماکہ خود کش نوعیت کا تھا حملہ آور نے  بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا 

دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اکٹھا کر کے دھماکے میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے تلاش شروع کر دی گئی ہے 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس واقعہ کو قومی سلامتی پہ حملہ قرار دیا انکا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی گھنونی سازش ہے دھماکے میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان درندہ صفت عناصر کو کسی قسم کی رعائت نہیں دی جائے گی اور انکو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا 

محسن نقوی کا یہ کہنا تھا کہ قوم اس وقت دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گرد عناصر قوم میں تفرقہ پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست ایسے عناصر کے خلاف مکمل طاقت سے کاروائی کرے گی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *