72 ویں عالمی مقابلۂ حسن ، اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا

تھائی لینڈ کی اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے جو 72 ویں عالمی مقابلۂ حسن کا انعقاد بھارت کے شہر حیدرآباد میں ہوا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 108 حسیناؤں نے حصہ لیا۔ ایتھوپیا کی حسینہ دیرجے اڈماسو نے اول رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ چوآنگسری کو پچھلے سال کی فاتح کرسٹینا پسکووا نے تاج پہنایا۔ یہ عالمی مقابلۂ حسن کی تقریب کی میزبانی مس ورلڈ 2016 کی فاتح اسٹیفنی ڈیل ویلے اور بھارتی میزبان سچن کمبھار نے کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت نے مسلسل دوسرے سال اس عالمی تقریب کی میزبانی کی ہے۔ میزبان ملک کی نمائندگی نندنی گپتا نے کی، جو فائنل 20 میں شامل ہونے میں کامیاب رہیں، مگر ٹائٹل حاصل نہیں کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *