بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو موٹر پر اب کتنا ٹال ٹیکس ادا کرنا ہوگا ؟

ایم ٹیگ نہ رکھنے والوں کے لیے نیا ٹول ٹیکس

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیلئے نیا جرمانہ: 50 فیصد اضافی ٹول لاگو

urduturn.com | رپورٹ: نیوز ڈیسک | تاریخ: 4 جون 2025

اسلام آباد (رپورٹ) — نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے موٹروے استعمال کرنے والی ان گاڑیوں کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن کے پاس ایم ٹیگ نہیں ہے یا جن کا بیلنس ناکافی ہوتا ہے۔

تازہ اعلامیے کے مطابق 15 جون 2025 سے وہ تمام گاڑیاں جو بغیر ایم ٹیگ موٹروے پر داخل ہوں گی، اُن سے معمول کے ٹول کے مقابلے میں 50 فیصد اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

اسی طرح، اگر کسی گاڑی کے پاس ایم ٹیگ موجود ہو لیکن بیلنس ختم یا ناکافی ہو تو ایسی گاڑیوں پر بھی 50 فیصد اضافی چارج لاگو ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل این ایچ اے صرف 25 فیصد اضافی رقم لیتی تھی، مگر اب اس پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے دُہرا جرمانہ نافذ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد موٹرویز پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور الیکٹرانک ٹول سسٹم کو موثر انداز میں نافذ کرنا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نظام کی بہتری اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی بہتر نگرانی کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *