اردو ٹرن ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک
اردو ٹرن ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک، نوائے دھن کی ٹیم کا چوآسیدن شاہ کا دورہ
رکن پنجاب اسمبلی میڈم مہوش سلطانہ اور انکے بھائی عظیم العمر سلطان عمر حیات کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی
چکوال (نامہ نگار)
اردو ٹرن ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک اور نوائے دھن کی ٹیم نے چوآسیدن شاہ کا دورہ کیا جہاں رکن پنجاب اسمبلی و معروف سیاسی شخصیت میڈم مہوش سلطانہ اور ان کے بھائی عظیم العمر سلطان عمر حیات سے ان کی رہائش گاہ سلطان ہاؤس میں ملاقات کی گئی۔ میڈم مہوش سلطانہ اور ان کے بھائی حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ اس موقع پر اردو ٹرن ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک کی نمائندہ ٹیم میں معروف صحافی و اینکر پرسن، نائب صدر پنجاب تحفظ پاکستان میڈیا کونسل راجہ تنویر حیدر، معروف اینکر رجب علی اور سینئر ٹیم ممبر محمد علی شامل تھے، جنہوں نے میڈم مہوش سلطانہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ میڈم مہوش سلطانہ نے ٹیم کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت نصیب ہوئی جہاں انہوں نے امتِ مسلمہ بالخصوص پاکستان کے استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر چوآسیدن شاہ کی معروف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیت حاجی ناصر صراف بھی موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔