پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکی نے اپنے گھر کے 27 افراد کو زہر دے دیا

پسند کی شادی نہ ہونے پر 27 افراد کو زہر
🔴 واٹس ایپ چینل جوائن کریں
پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکی نے اپنے گھر کے 27 افراد کو زہر دے دیا
مظفر گڑھ میں افسوسناک واقعہ، 13 افراد جاں بحق، 14 اسپتال میں زیرِ علاج
رپورٹ: اردو ٹرن | 22 جون 2025
مظفر گڑھ کی بستی لاشاری میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان لڑکی نے اپنی پسند کی شادی نہ ہونے پر انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر کھانے میں زہریلا مواد ملا کر 27 گھریلو افراد کو کھلا دیا۔ اس ہولناک واقعے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 افراد کو شدید حالت میں اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

اہل علاقہ اس سانحے پر صدمے میں مبتلا ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر واقعہ شدید عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *