پاکستان فضائیہ نے بھارتی رافیل کو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیا

رپورٹ ( رجب علی ) اردو ٹرن

پاکستان فضائیہ نے بھارتی سورماؤں کو نکیل ڈال دی۔ یہ واقعہ دو روز قبل کا ہے جب چار بھارتی رافیل انبالہ ایئربیس سے پاکستانی حدود کی طرف محوِ پرواز تھے، جبکہ پاکستان فضائیہ نے فوری طور پر ان چار رافیل کو ڈیٹیکٹ کر لیا۔

بھارتی ان رافیل طیاروں پر بہت اچھل کود کر رہے تھے، لیکن شاید انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا مقابلہ کس سے ہے۔ وہ زمانے اب گئے جب جنگیں دوسری جنگِ عظیم کی دو نالی بندوقوں سے لڑی جاتی تھیں۔ اب دور ہے ففتھ جنریشن وارفیئر کا۔

دو روز قبل جب بھارتی رافیل کشمیر کے بارڈر پر پیٹرولنگ کر رہے تھے، تو وہ شاید یہ سمجھتے تھے کہ ہم رافیل کی “اسٹیلتھ ٹیکنالوجی” یعنی رڈار پر نظر نہ آنے والی ٹیکنالوجی استعمال کر کے پاکستان میں ایئر اسٹرائیک کریں گے۔ لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ سامنے کون ہے۔

جب چار بھارتی رافیل طیاروں نے سر اٹھایا تو انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ پاکستانی ایف سولہ طیارے نہ صرف ان کے سر پر موجود تھے بلکہ اُن پر ٹارگٹ لاک بھی کر چکے تھے۔ پاکستان فضائیہ نے دشمن کے چار رافیل کو چار منٹ تک جیم رکھا۔ بھارتی طیاروں کا رابطہ نہ ایئربیس سے تھا اور نہ ہی آپس میں، جبکہ ان کو یہ بھی معلوم ہو چکا تھا کہ ہمیں لاک کر لیا گیا ہے۔ اگر ہم نے کوئی حماقت کی تو شوٹ ڈاؤن کر دیا جائے گا۔ اور یہ سب ممکن ہوا پاکستان کی نئی ریڈار ٹیکنالوجی کی بدولت، جس نے بھارتیوں کے اوسان خطا کر دیے، جس کے بعد رافیل طیاروں کو انبالہ واپس جانے کے بجائے سری نگر ایئربیس پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

یاد رہے بھارتی طیارہ رافیل ایک انتہائی بہترین ٹیکنالوجی کا حامل طیارہ ہے جو اپنی جنگی صلاحیت کا لوہا پوری دنیا میں منوا چکا ہے۔ بھارت کے پاس اس وقت 36 رافیل موجود ہیں، جس کے بعد بھارت خود کو پاکستان پر خودساختہ برتری دیے ہوئے ہے۔ لیکن فرانسیسی ساختہ یہ طیارے اصل طیاروں سے قدرے مختلف ہیں۔ بھارت کو نہ تو ان طیاروں کا سورس کوڈ دیا گیا ہے اور نہ ہی ردوبدل یا تبدیلی کی اجازت دی گئی ہے۔ فرانس یہ جانتا ہے کہ بھارت اس کا استعمال پاکستان کے خلاف کرے گا اور پاکستانی پائلٹس دنیا کے بہترین اور باصلاحیت مہارتوں کے حامل ہیں، جو اس طیارے کو گھنٹوں نہیں بلکہ چند منٹوں میں زمین بوس کر سکتے ہیں۔ لہٰذا فرانس کسی صورت بھارت کو یہ ٹیکنالوجی دینا نہیں چاہتا۔ اور یہی دیکھنے کو ملا چند روز قبل کشمیر کے بارڈر پر، جہاں بھارتی رافیل کو پاکستانی فضائی ٹیکنالوجی نے نہ صرف جیم کر دیا بلکہ ٹارگٹ لاک بھی کر دیا، یعنی جس کا مطلب تھا صرف اور صرف شوٹ ڈاؤن۔

اس جدید سسٹم نے نہ صرف رافیل کو ڈیٹیکٹ کیا بلکہ ان کے جہازوں کے سگنلز کو کنٹرول کر کے انہیں ایک عام فوکر طیارہ بنا کر رکھ دیا۔ اس کے بعد رافیل ایسے بھاگے جیسے لومڑی شیر کو دیکھ کر بھاگتی ہے۔

پاکستان کی اس نئی ٹیکنالوجی نے بھارت کے اس وقت کے اعلیٰ ترین جنگی طیارے “رافیل” کو سموسہ بنا کر رکھ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *