راولپنڈی فوڈ فیسٹیول

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایوب پارک میں تین روزہ فوڈ فیسٹیول، راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوٹ کی خصوصی شرکت

urduturn.com | ویب ڈیسک | چکوال (راجہ تنویر حیدر)
Follow the Urdu Turn channel on WhatsApp
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایوب پارک راولپنڈی میں تین روزہ فوڈ فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں شہنشاہ اعزازات و عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوٹ نے خصوصی شرکت کی۔ فوڈ فیسٹیول میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی جبکہ شہرت یافتہ گلوکاروں نے اپنی دلکش آواز سے محفل کو چار چاند لگا دیے، حاضرین موسیقی اور ثقافتی رنگوں سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تین روزہ فوڈ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سفیروں، کاروباری برادری اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فیسٹیول کے دوران ہر روز مختلف ممالک کے سفیروں نے انفرادی طور پر شرکت کی اور اس شاندار تقریب کے انعقاد پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے دوران راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر سہیل الطاف اور صدر عثمان شوکت نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو خصوصی سووینئر پیش کیا۔ تین روزہ تقریبات میں راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور فیسٹیول کے انعقاد کو بین الثقافتی ہم آہنگی، سیاحت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

شرکاء نے فوڈ فیسٹیول کو راولپنڈی سمیت گردونواح کے شہریوں کے لیے ایک بہترین تفریحی اور ثقافتی سرگرمی قرار دیتے ہوئے اس طرح کے مزید پروگراموں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *