چکوال میں ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان، ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین

چکوال میں ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان، ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین

چکوال (راجہ تنویر حیدر)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے تحت، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے ٹریفک آفیسر چکوال راجہ محمد سرفراز کے ہمراہ 15 چوک، راولپنڈی بائی پاس چوک، تحصیل چوک اور چوآ چوک پر ٹریفک پولیس کی جانب سے قائم کردہ ٹریفک آگاہی مہم کیمپس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور انہیں بین الاقوامی ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنے پر سختی سے تاکید کی گئی ۔ اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ملک ضمیر حسین بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین اور ڈی ٹی او چکوال راجہ محمد سرفراز نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب دس گنا تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والدین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطرناک انداز میں گاڑی سے باہر لٹکنے پر گاڑی بند کر دی جائے گی، ون ویلنگ یا خطرناک ڈرائیونگ پر بھی مقدمہ درج ہوگا۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا ستعمال لازمی کریں ، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ بڑے روڈز کے کنارے سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ خراب یا بند ہیڈ لائٹس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پانچ نئی کیٹگریز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں انفورسمنٹ آفیسر، ٹریفک ریگولیٹر، ایجوکیشن آفیسر، لائسنسنگ آفیسر اور پبلک سروس آفیسر شامل ہوں گے مزید یہ کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو باڈی کیمرے بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *