وسیم اکرم کا مجسمہ: خراجِ تحسین یا مزاحیہ نمونہ؟
urduturn.com | ویب ڈیسک | 8 جون 2025
پاکستان کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے حیدرآباد میں ان کا مجسمہ نصب کیا گیا، لیکن یہ مجسمہ عوام کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے اس کے عجیب و غریب انداز پر مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔
یہ مجسمہ ایک مقامی پارک میں لگایا گیا ہے جہاں روزانہ سینکڑوں لوگ سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ بظاہر یہ وسیم اکرم کے ایکشن میں باؤلنگ کرتے ہوئے لمحے کو ظاہر کرتا ہے، لیکن چہرے کے خدوخال، جسمانی تناسب اور مجسمے کا مجموعی انداز اتنا غیر فطری ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وسیم اکرم خود اس مجسمے کو دیکھ لیں تو شاید پہچان ہی نہ پائیں۔ کسی نے لکھا کہ “یہ وسیم اکرم نہیں، ان کا کارٹون لگ رہا ہے”، تو کوئی کہتا ہے “یہ تو وسیم بھائی کی توہین ہے، خدارا ہٹائیں اسے”۔
وسیم اکرم، جنہوں نے پاکستان کو کئی یادگار کامیابیاں دلوائیں، یقیناً اس سے بہتر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ایسے مجسمے جو ہیرو کی اصل شناخت کو مسخ کر دیں، نہ صرف مذاق بن جاتے ہیں بلکہ ان کی خدمات کا وقار بھی متاثر ہوتا ہے۔
اگرچہ نیت نیک تھی، لیکن یہ اقدام سوچ اور معیار دونوں کے اعتبار سے ناکام رہا۔ عوامی ردِعمل دیکھ کر امید ہے کہ متعلقہ حکام اس مجسمے پر نظرِ ثانی کریں گے اور اسے درست انداز میں از سرِ نو تیار کریں گے تاکہ وسیم اکرم کی عظمت کے ساتھ انصاف ہو سکے۔
بڑے افسوس کی بات ھے کہ اس عظیم مسلم ملک میں ایسے ھندوانہ کاروائ کی اجازت کش نے دی ھے جو سراسر غیر شرعی اور غیر قانونی ھے حکومتی ادارے اور اعلی حکام جوش کے ناموں لیں شکریہ جزاک اللہ