آج سے جمعرات تک موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ملک بھر میں بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی

ملک بھر میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی

urduturn.com | رپورٹ: نیوز ڈیسک | تاریخ: 4 جون 2025

اسلام آباد (نیوز رپورٹ) — آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 3 جون سے 9 جون تک مختلف علاقوں میں موسم غیر متوقع اور متغیر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی پاکستان میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی سمت سے ایک نیا سسٹم بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث کئی شہروں میں بارش متوقع ہے۔

آج شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی کے گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

مری، گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں 5 جون تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جب کہ سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

7 سے 9 جون کے درمیان، دیر، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب کے کچھ حصوں میں گرد آلود آندھیوں اور شدید جھکڑ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر متوقع موسم سے ہوشیار رہیں، خاص طور پر سفر اور کھلی فضا میں سرگرمیوں کے دوران احتیاط برتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *